لاہور کو ہی پاکستان سمجھنے والوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا شرجیل میمن

سندھ سےسوتیلی ماں والا سلوک کیاجارہاہے جب کہ صوبہ سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے مگر اسے ہی نظر اندازکیاجارہاہے،شرجیل میمن


ویب ڈیسک May 31, 2014
وفاقی حکومت نے ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے ایک روپیہ بھی مدد فراہم نہیں کیا،وزیر اطلاعات سندھ،فوٹو:این این آئی

KARACHI: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) ہرجمہوری حکومت کے خلاف سازش کا حصہ رہی، لاہور کو ہی پاکستان سمجھنے والوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرزمیجر جنرل رضوان اختر،آئی جی سندھ اقبال محمود اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کےبعد شرجیل میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن وامان سے متعلق 14 مئی کووزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواتھا جس میں پہلی بار آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی تھی اور اجلاس میں آپریشن پر وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے ایک روپیہ بھی مدد فراہم نہیں کیا جبکہ غیر قانونی سموں کی بندش میں بھی وفاقی حکومت ناکام رہی ہے۔ اس کے باوجود کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو کسی بھی دباؤ میں آکر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کا دائرہ کار سندھ کے دیگر شہری اور دیہی علاقوں تک پھیلایا جائے گا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری گا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہر جمہوری حکومت کے خلاف سازش کا حصہ رہی ، لاہور کو ہی پاکستان سمجھنے والوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور اب بھی سندھ سے سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہا ہے، سندھ سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے مگر اسے ہی نظر انداز کرکے اس کا حصہ کاٹا جا رہا ہے۔ آئندہ بجٹ میں صوبے کے میگا پراجیکٹس بشمول تھر کول پراجیکٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی لوڈ شیڈنگ سندھ میں کی جارہی ہے اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، وفاقی وزیر لائن لاسز کی بات کرتے ہیں، سب سے زیادہ لائن لاسز لاہور میں ہورہے ہیں وہاں 50 فیصد لائن لاسز ہیں۔ وزیر اعظم نے لاہور کو ہی پاکستان سمجھ رکھا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے 90 کی دہائی کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے خلاف احتساب کے مقدمات ختم کرالئے لیکن یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ اس کے باوجود پیپلزپارٹی (ن) لیگ کی حکومت کے سامنے نہیں جھکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |