تائیوان ووٹرز انتخابی مہم میں ملنے والا ڈٹرجنٹ کھا کر اسپتال پہنچ گئے

صدارتی امیدوار نے ڈٹرجنٹ کے 4 لاکھ 60 ہزار پیکٹس تقسیم کیے تھے


ویب ڈیسک January 12, 2024
صدارتی امیدوار نے دوسرے مرحلے میں کوئی چیز تقسیم نہ کرنے کا اعلان کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

تائیوان میں صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران 3 ووٹرز نے غلطی سے ڈٹرجنٹ کھا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تائیوان کے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ایک امیدوار نے اپنی تصویر والے پیکٹ میں ڈٹرجنٹ ووٹرز میں تقسیم کیا جس پر یہ بھی درج تھا کہ یہ 18 پاؤنڈز تک کپڑے دھو سکتا ہے۔

خاتون سمیت تین ووٹرز نے غلطی سے ڈٹرجنٹ کھا لیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈٹرجنٹ کھانے والی خاتون کا کہنا تھا کہ انہیں لگا کہ یہ کھانے کے لیے ٹافی نما کوئی چیز ہے۔ تینوں کو پیٹ سے ڈٹرجنٹ نکال کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

انتخابی امیدوار نے 4لاکھ 60 ہزار سے زائد ڈٹرجنٹ کے پیکٹ تقسیم کیے تھے تاہم انہوں نے انتخابی مہم کے اگلے مرحلے میں ایسی کوئی چیز تقسیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں