رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ

شفقت محمود نے این اے-130 اور پی پی-170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔


ویب ڈیسک January 12, 2024
شفقت محمود نے بتایا کہ وہ اب کسی حلقے سے امیدوار نہیں ہیں۔فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملک میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ میں نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 130 اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی- 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ وہ اب کسی بھی حلقے سے امیدوارنہیں ہیں اور دعاکیا کہ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں