آرمی چیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے دوسرے باب کا افتتاح کردیا
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق ارمی چیف نے نے نیشنل اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این اے ایس ٹی پی) کو قومی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ملک کے لیے کئی گنا فوائد حاصل ہوں گے، یہ تکنیکی ترقی کو فروغ دے گا اور قوم کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کر کے خود انحصاری کو فروغ دے گا۔
آرمی چیف نے نے این اے ایس ٹی پی سلیکون کے ایک اور سنگ میل کے حصول میں پی اے ایف اس کی قیادت اور اس کے ہنر مند اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ چیف آف ایئر اسٹاف نے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں سے ایک بننے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے ڈیزائن، آر اینڈ ڈی اور جدید مراکز کے ساتھ قومی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سماجی، اقتصادی،سیکیورٹی اورسائنسی منافع حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں ہیں۔
قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف دی ائیر سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں کور کمانڈر کراچی کور نے آرمی چیف کا خیرمقدم کیا اور انہیں آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور اور فوجیوں اور شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔