مسلم لیگ ن کا طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ

عام انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا مقصد آپ کو نظر انداز کرنا نہیں ہے، رانا ثنا اللہ کی طلال چوہدری سے گفتگو

فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پارٹی رہنما طلال چوہدری کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے سے طلال چوہدری کو رانا ثنا اللہ نے آگاہ کیا اور انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی خوش خبری سنائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک نواز کو مئیر فیصل آباد بنایا جائے گا۔


رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ 'عوام دشمن حکومت سے نجات دلانے میں آپ کا بڑا حصہ اور قربانی ہے اور پارٹی آپ کی قربانیوں و محبت کی قدر کرتی ہے، جسے جماعت کبھی فراموش نہیں کرسکتی'۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے طلال چوہدری سے کہا کہ قومی اسمبلی کا ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کو نظر انداز کرنا نہیں بلکہ آپ کو سینیٹر بنانا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کیلیے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں دانیال عزیز، طلال چوہدری سمیت دیگر اہم رہنماؤں کو کسی بھی نشست سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔
Load Next Story