
چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی فہرست کے مطابق لاہور سے نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ 130، شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں 158 اور 164 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
مریم نواز این اے 119 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 159، حمزہ شہباز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 سے امیدوار ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 سے کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔
لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے سردار ایاز صادق ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، این اے 121 سے شیخ روحیل اصغر، این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق، این اے 124 سے ملک مبشر اقبال، این اے 125 سے افضل کھوکھر اور این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 سے متحریک رہنما عطا اللہ تارڑ لیگی کو امیدوار نامزد کیا گیا، حلقہ این اے 129 سے حافظ میاں نعمان جبکہ این اے 128 سے امیدوارکا نام نہیں دیا گیا ہے، حلقہ 117 اور 128 سے آئی پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بالترتیب علیم خان اور عون چوہدری ممکنہ مشترکہ امیدوار ہو سکتے ہیں۔
لاہور کے 30 صوبائی حلقوں میں سے 29 میں مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے اور ایک نشست پر آئی پی پی کے علیم خان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت مشترکہ امیدوار ہوں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔