پی ٹی آئی کے کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری

تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کو نہ قومی اور نہ ہی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جا ری کیا گیا


Staff Reporter January 12, 2024
فوٹو:فائل

تحریک انصاف نے کراچی میں قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پراپنے امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست جاری کردی، شہرقائد کی تمام قومی اسمبلی کی نشستوں سے تحریک انصاف کے امیدوار میدان میں اتریں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق ملیراین اے 229سے ولی محمد مغیری، این اے 230سے مسرور سیال، این اے 231سے خالد محمود تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے، کورنگی کی این اے 232کی نشست علیم عادل شیخ ، این اے 233سے ایڈوکیٹ حارث امیدوار ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق این اے 234 پر فہیم خان ، این اے 235پر سیف الرحمٰن، این اے 236پر عالمگیر خان ، این اے 237سے ایڈوکیٹ ظہوراحمد، این اے 238سے حلیم عادل شیخ، این اے 239 سے یاسر بلوچ، این اے 240سے رمضان گھانچی، این اے 241سے خرم شیر زمان اور این اے 242سے دواخان صابر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 243سے ایڈوکیٹ شجاعت علی، این اے 244سے آفتاب جہانگیر، این اے 245 عطااللہ خان، این اے 246سے ملک عارف اعوان ، این اے 247سے بیرسٹر فیاض ، این اے 248سے ارسلان خالد ، این اے 249سے بیرسٹرعزیزغوری اوراین اے 250سے ریاض حیدر کو ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کراچی کی 47 نشستیں ہیں ان تمام نشستوں پرتحریک انصاف کے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے، ترجمان کی جا ری کردہ فہرست کے مطابق پی ایس 84سے ذین کولاچی ، پی ایس 85سے مہوش، پی ایس 86سے حنیف بنگش ، پی ایس 87سے توس خان ، پی ایس 88سے اعجاز سواتی ، پی ایس 89سے محمد ارشد سومرو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

پی ایس90 سے وقاص نیازی ، پی ایس 91سے عابد جیلا نی ، پی ایس 92سے واجد حسین ، پی ایس 93سے ساجد میر، پی ایس 94سے عبدالقدیر، پی ایس 95سے راجہ اظہر، پی ایس 96سے محمد اویس ، پی ایس 97سے ریحان سومرو، پی ایس 98سے جان شیر سومرو ، پی ایس 99 سے زین پرویز، پی ایس 100سے سید محمد طحہ اور پی ایس 101 سے بیرسٹرعلی طاہر امیدوار ہوں گے۔

پی ایس 102 سے جمال احمد ، پی ایس 103سے ایڈوکیٹ محمد پلھ ، پی ایس 104سے امجد جہاں ، پی ایس 105سے حنیف سواتی ، پی ایس 106سے سجاد سومرو، پی ایس 107سے خالد رائے ، پی ایس 108سے مراد شیخ ، پی ایس 109 سے بلال جدون ، پی ایس 110سے ریحان ، پی ایس 111سے امجد آفریدی ، پی ایس 112سے سربلند خان اور پی ایس 113سے غلام قادر پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

پی ایس 114سے شبیر قریشی، پی ایس 115سے شاہ نواز جدون ، پی ایس 116سے ربستان خان ، پی ایس 117سے طارق حسن ، پی ایس 118 سے صالح زادہ حسن خان ، پی ایس 119 سے سعید آفریدی ، پی ایس 120سے شفیق شاہ اور پی ایس 121سےڈاکٹر شکیل امیدوار ہوں گے۔

پی ایس 122سے فرحان غوری، پی ایس 123سے نعیم عادل شیخ ، پی ایس 124سے نثار احمد ، پی ایس 125سے فوزیہ صدیقی، پی ایس 126سے رانا وسیم ، پی ایس 127سے عرفان جیلا نی ، پی ایس 128سے خرم سعید ، پی ایس 129سے نوید صدیقی اور پی ایس 130سے فیصل علی تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کر اچی کی قومی اسمبلی کی 22اور صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر تحریک انصا ف کے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی کو نہ قومی اور نہ ہی صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جا ری کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں