طاہر القادری جھوٹ کے سوداگر ہیں اور وہ قوم کو خوابوں کے فریب میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں راناثنااللہ

طاہر القادری نے لوگوں کو پیری مریدی میں لگایا اور جن نکالے اب وہ پاکستان آئیں ہم ان کے جن نکالیں گے،وزیرقانون پنجاب


ویب ڈیسک May 31, 2014
دھاندلی کا شور مچانے والے ملک سے اپنا ایک کونسلر بھی منتخب نہیں کراسکتے،راناثناءاللہ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے احتجاج نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے تاہم لندن میں اجتماع لگانے والے سیاسی بونوں کی سازشوں کا عوام منہ توڑ جواب دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لندن میں اجتماع لگانے والے سیاسی بونوں کی سازشوں کا عوام منہ توڑ جواب دیں گے کیونکہ سب کو نظر آرہا ہے ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے احتجاج نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے،طاہر القادری جھوٹ کے سوداگر ہیں قوم کو خوابوں کے فریب میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے پہلے لوگوں کو پیری مریدی میں لگایا اور جن نکالے اب وہ پاکستان آئیں ہم ان کے جن نکالیں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دھاندلی کا شور مچانے والے ملک سے اپنا ایک کونسلر بھی منتخب نہیں کراسکتے اب وہ اگلے الیکشن کا انتظار کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |