امریکا کے یمن پرتازہ حملوں میں 5 افراد جاں بحق

فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہزاروں مظاہرین نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکا اوراسرائیل کیخلاف احتجاج کیا


ویب ڈیسک January 13, 2024
ہزاروں افراد نے صنعا میں امریکا کے خلاف مظاہرہ کیا:فوٹو:فائل

امریکا کے یمن پر تازہ حملوں میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی فورسز نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت 30 مختلف مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔



امریکی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح کیے گئے حملے گزشتہ روز کیے جانے والے حملوں کا تسلسل ہیں۔ حملوں میں حوثیوں کے ریڈار اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ٹام ہاک میزائل کا بھی استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: برطانیہ، امریکا کی یمن پر بمباری، روس نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

دوسری جانب حوثیوں باغیوں نے بیان میں کہا ہے کہ یمن پر حملوں کے ذمہ داروں کو بھرپور سزا دی جائے گی۔ حملوں کے ردعمل میں بحیرہ احمر میں جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے خلاف ہزاروں یمنی صنعا کی سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فوری طورپر حملے روکنے کا مطالبہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں