’’نہیں جانتا میری پرفارمنس میں کہاں غلطی ہوئی‘‘ محمد حارث کا شکوہ

ڈراپ کرنے پر کوئی تکلیف نہیں، یہ چیزیں آپکو بہتر بناتی ہیں، نوجوان بیٹر


ویب ڈیسک January 13, 2024
ڈراپ کرنے پر کوئی تکلیف نہیں، یہ چیزیں آپکو بہتر بناتی ہیں، نوجوان بیٹر (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی پر نگائیں مرکوز ہیں، پی ایس ایل میں پرفارم کرکے پلئینگ الیون میں جلد جگہ بناؤں گا۔

ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے شکوہ کیا کہ میں نہیں جانتا کہ میری پرفارمنس کہاں غلط ہوئی لیکن کیرئیر میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں بعض اوقات بیک اپ کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع ملنے کے حقدار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے اسے پرفارم کرنا ہوگا اور واپس آنا ہوگا۔ آئندہ پی ایس ایل کا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کم بیک کروں گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 کا آغاز کب سے ہوگا؛ شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگیا

نوجوان بیٹر نے کہا کہ مجھے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کوئی تکلیف نہیں ہوئی، یہ چیزیں آپ کو مضبوط بناتی ہیں اور مجھے اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرنے اور اپنی مہارت کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل، بگ بیش لیگ کے حوالے سے بڑی پیشرفت؛ شیڈول متصادم نہیں ہوگا

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد حارث کو آرام کروایا جبکہ انکی جگہ صائم ایوب کو موقع دیا جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |