چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ بیٹے پر تشدد

بیرسٹر گوہر کے گھر جو ٹیم گئی تھی وہ واپس آ گئی ہے ان کا کوئی سامان چوری نہیں ہوا کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی، آئی جی

(فوٹو: فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے گھر پر حملہ ہوا ہے جس میں بیٹے پر تشدد کیا گیا، اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر چیف جسٹس کی لائیو سماعت چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت اطلاع ملنے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ جناب چیف جسٹس صاحب میرے گھر میں حملہ ہوا ہے، فیملی پر تشدد کیا گیا جس کے لیے 4 ڈالے آئے تھے، کمپیوٹر اور دستاویزات لے کر چلے گئے، میرے بھیتجے کو مارا، بیٹے کو مارا، ابھی میرے پاس خبر آئی ہے۔
Load Next Story