ن لیگ کے سابق ایم پی اے جماعت اسلامی میں شامل

چوہدری طالب حسین سدھو نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 154 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک January 13, 2024
طالب حسین سدھو کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتے ہیں، نائب امیر لیاقت بلوچ (فوٹو: اسکرین گریب)

مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی میں شامل ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری طالب حسین سدھو نے شمولیت کے بعد جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 154 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پارٹی ٹکٹ حوالے کرتے ہوئے کہا کہ طالب حسین سدھو کو جماعت اسلامی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ مختلف سروے بھی بتا رہے ہیں کہ سراج الحق مقبول لیڈر ہیں ۔ جماعت اسلامی حقیقت میں عوام کی جماعت ہے ۔ ملک بھر سے ترازو کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں