نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے دیرینہ دوست سے شادی کرلی

کرائسٹ چرچ مسجد حملے کے بعد مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے پرجیسنڈا آرڈرن نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی


ویب ڈیسک January 13, 2024
جیسنڈا آرڈرن کی شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی:فوٹو:سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی 43 سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی ان کے پارٹنر کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

جیسنڈا آرڈرن نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں۔ جیسنڈا آرڈرن اور کلارک کی شادی 2022 میں ہونا تھی جسے کورونا کی وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔



نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد پر2019 میں سفید فام انتہا پسند کے حملے میں 52 نمازیوں کی شہادت پر جیسنڈا آرڈن نے سیاسی کیرئیر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کھل کر مسلمان کیمونٹی کا ساتھ دیا تھا اور بطور وزیراعظم حملہ آور کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں