پلان بی پی ٹی آئی نے امیدواروں کو ’بلے باز‘ کے نشان پر ٹکٹ جاری کردیے

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار کے نام پر رجسٹرڈ ہے اور اس کا انتخابی نشان بلے باز ہے


ویب ڈیسک January 13, 2024
(فوٹو : انٹرنیٹ)

پاکستان تحریک انصاف نے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ جاری کرتے ہوئے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ بلے باز کے نشان پر ٹکٹ جمع کروائیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنا پلان بی جاری کر دیا۔ ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے تمام امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آخری انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا آخری دن ہے، اسی لئے ہمیں پلان بی کی طرف جانا پڑا، ہم نے اپنے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کی جانب سے اٹکٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: انتخابی نشان آئینی حق ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، پشاور ہائیکورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے پارٹی امیدواروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے ''تحریک انصاف نظریاتی'' کے ٹکٹ ریٹرننگ افسران کے دفتر میں جمع کروائیں اور اس کی ریسیونگ لیں۔ اگر کوئی آر او ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس یا آر اور رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت ای میل کریں اور یہ تمام ثبوت اور درخواستیں پارٹی کو بھی بھیجیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔ اور یہ پارٹی اختر اقبال ڈار کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

اُدھر ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 130 سے پی ٹی آئی نظریاتی کا ٹکٹ جمع کروا دیا ہے، یہ ٹکٹ ان کی لیگل ٹیم نے ریٹرنگ افسر کو ٹکٹ جمع کرایا ہے، این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے مدمقابل میاں نواز شریف ہوں گے۔

پی ٹی آئی نظریاتی کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر


دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے معاملے میں پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو جاری پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے سرٹیفکیٹ منظور کیے جائیں ہمارے امیدواروں کو پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن اس معاملے میں آر او کو ضروری ہدایات جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں