خیبرپختونخوا سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک
شمالی وزیرستان میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیااور ان سے اسلحہ وبارود بھی برآمدہوا، آئی ایس پی آر
خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کی الگ الگ کارروائیوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 جنوری کو صوبے میں دو الگ الگ کارروائیوں میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر تبسم المعروف قادرمان، دہشت گرد ساجد المعروف سرکنڈی کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی جہاں مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کی بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
کارروائی سے متعلق بتایا گیا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
پاک فوج نے بتایا کہ لاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی صورت میں ان کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔