آئرا خان کے ولیمے میں بالی ووڈ ستاروں کی شرکت تصاویر وائرل

آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے


ویب ڈیسک January 14, 2024
آئرا خان اور نوپور شیکھرے کا ولیمہ ممبئی میں ہوا : فوٹو : بھارتی میڈیا

بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرا خان اور اُن کے شوہر نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب کی دلکش تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 13 جنوری کو ممبئی میں باندرہ کرلا کمپلیکس (BKC) کے مقام پر آئرا خان اور نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

آئرا خان نے اپنے ولیمے کے دن سُرخ اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر نوپور شیکھرے نے سیاہ رنگ کی شیروانی پہنی۔




عامر خان کی بیٹی کے ولیمے کی تقریب میں 2500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں شاہ رخ خان کی فیملی، سلمان خان، چوہی چاولہ، امیشا پٹیل، کپور فیملی، رنبیر کپور، دھرمندر، ریکھا، ہیما مالنی، جیا بچن، سونالی باندرے، ایشا دیول، سشمیتا سین، کترینہ کیف، کنگنا رناوت، ناگا چیتنیاو اور نیل نیتین سمیت دیگر بالی ووڈ ستارے شامل تھے۔

1

2

3

4

واضح رہے کہ آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔

بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئرا خان کا ولیمہ، 2500 سے زائد مہمان 9 طرح کے لذید پکوانوں کا مزہ لوٹیں گے

آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 8 جنوری سے راجھستان کے شہر اودے پور میں ہوا تھا، 10 جنوری کو آئرا خان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی، اُنہوں نے اپنے اہلخانہ، قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں اسلام کے بجائے مسیحی مذہب کے مطابق شادی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں