پی ایس ایل افتتاحی میچ آئی ایل ٹی 20 فائنل سے متصادم

شاہین سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز کے غیرملکی لیگز میں شریک ہیں

شاہین سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز کے غیرملکی لیگز میں شریک ہیں (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پی ایس ایل کا شیڈول جاری ہوتے ہی اہم مسئلہ سامنے آگیا۔

متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کے فائنل کا دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متصادم ہوگیا، قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی سمیت 5 کرکٹرز یواے ای میں شیڈول ایونٹ کا حصہ ہیں۔


قومی ٹیم کے 5 کھلاڑیوں میں سے 4 پلئیرز ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کئی غیرملکی پلیئرز کے بھی دونوں ایونٹس میں معاہدے ہیں جنہیں کنٹریکٹ شرائط لیگز میں شرکت کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 کا آغاز کب سے ہوگا؛ شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آغاز 17 فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
Load Next Story