کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک
شدید بارشوں کے باعث صوبہ چکو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی
کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے بچوں سمیت 33 افراد ہلاک، درجنوں زخمی اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مغربی کولمبیا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 33 افراد ہلاک ہو گئے۔
کولمبیا کی نائب صدر فرانسیا مارکیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 33 افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ تاحال بہت سے لوگ مٹی تلے دبے ہوئے ہیں جن کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ صوبے چوکو میں کوئبڈو اور میڈیلن شہروں کو ملانے والی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور بہت سی گاڑیاں پتھروں اور مٹی تلے دب گئیں۔
میڈلین میں موجود حکام نے بتایا کہ 17 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے۔