راولپنڈی ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار قتل 80ہزار روپے لوٹ لیے گئے
دو موٹر سائیکل سوار گاہگ کے روپ میں دکاندار کے پاس پہنچے
تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے نورانی محلہ میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر دیا اور 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دودھ دہی کا کاروبار کرنے والا دکاندار وقاص سعید صبع سویرے دکان پر موجود تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار گاہگ کے روپ میں وہاں پہنچے اور دکاندار سے نقدی وغیرہ چھیننا شروع کی۔
اس دوران دکاندار کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وقاص سعید شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ ملزمان 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فرانزک شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی۔