ٹی20 میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رضوان کے نام

انہوں نے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک January 14, 2024
انہوں نے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا (فوٹو: فائل)

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں نائب کپتان محمد رضوان نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیدیا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

کیویز کیخلاف دوسرے ٹی20 میچ میں رضوان نے 5 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 7 رنز بنائے اور وکٹ گنوابیٹھے تاہم انہوں نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان نے حفیظ، آفریدی اور ملک کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کیلئے ٹی20 فارمیٹ میں شامل ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں محمد حفیظ دوسرے، شاہد آفریدی، تیسرے، شعیب ملک چوتھے جبکہ عمر اکمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

RECORD ALERT @iMRizwanPak is now the leading six-hitter for in T20Is #NZvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/9e71hOuqTj

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں