افتخار کی میدان میں مداح کو خاموش کروانے کی ویڈیو وائرل

فین کی جانب سے کرکٹر کو چاچا کہہ کر مخاطب کرنے پر افتخار احمد غصے میں آگئے


ویب ڈیسک January 14, 2024
فین کی جانب سے کرکٹر کو چاچا کہہ کر مخاطب کرنے پر افتخار احمد غصے میں آگئے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کی فین کو میدان میں خاموش کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے کہ فین نے انہیں ''چاچا'' کہہ کر مخاطب کیا گیا جس پر کرکٹر کو غصہ آگیا۔

مڈل آرڈر بیٹر نے فین کو کہا کہ وہ خاموش ہوجائیں، جس پر فین نے جواب دیا کہ وہ انکا مداح ہے اور اسکے خاموش ہوجانے سے کیا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رضوان کے نام

جس دوران افتخار احمد باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے اسوقت پاکستانی بالرز کو کیوی بیٹرز کی جانب سے میچ میں پٹائی لگ رہی تھی جس پر کرکٹر نالاں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں