برطانوی گلوکار زین ملک کا اُردو زبان میں گائیکی کرنے پر ردعمل

12 جنوری کو گانا ’تو ہے کہاں‘ کا اپڈیٹڈ ورژن ریلیز ہوا تھا جس میں زین ملک نے اُردو زبان میں گائیکی کی


ویب ڈیسک January 14, 2024
12 جنوری کو گانا ’تو ہے کہاں‘ کا اپڈیٹڈ ورژن ریلیز ہوا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے میوزک بینڈ 'اور' کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

12 جنوری کو گانا 'تو ہے کہاں' کا اپڈیٹڈ ورژن ریلیز ہوا جس میں برطانوی گلوکار زین ملک نے بھی پاکستان کے میوزک بینڈ 'اور' کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ اُردو زبان میں گائیکی کی۔

زین ملک کی آواز میں اُردو زبان میں گانا سُن کر اُن کے لاکھوں مداحوں خوشی سے نہال ہوئے اور سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو کلپس شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد برطانوی گلوکار زین ملک نے امریکی میوزک اور انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ بل بورڈ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔

مزید پڑھیں: برطانوی گلوکار زین ملک کا پاکستانی گلوکاروں کیساتھ اُردو زبان میں گانا ریلیز

زین ملک نے کہا کہ "جب پاکستانی میوزک بینڈ 'اور' نے گانا 'تو ہے کہاں' میں کام کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی کیونکہ مجھے یہ گانا بہت پسند ہے"۔

برطانوی گلوکار نے گانے کی مقبولیت کی اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے اُمید ہے کہ میرے تمام مداحوں کو اُردو زبان میں میرا یہ گانا پسند آئے گا"۔

واضح رہے کہ پاکستانی میوزک بینڈ 'اور' نے سال 2023 میں 10 جون کو گانا 'تو ہے کہاں' ریلیز کیا تھا جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا، اس گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے اس گانے کا اپڈیٹڈ ورژن بنانے کا سوچا۔

یاد رہے کہ برطانوی گلوکار زین ملک کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے، سال 2016 میں اُنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اردو زبان بولتے بھی ہیں اور سمجھ بھی سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں