بھارت میں بیوی کی پانچویں شادی پر چوتھے شوہر کی خود سوزی

35 سالہ سنیل کی بیوی نے اس پر جہیز مانگنے اور ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا

35 سالہ سنیل کی اہلیہ پانچویں شادی کرنے جا رہی تھی، فوٹو: فائل

بھارت میں بیوی کی پانچویں شادی پر شوہر نے خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اندور میں 35 سالہ سنیل نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو آگ لگا لی۔ سنیل کو نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کی خود کشی کی وجہ بیوی سے ناچاقی تھی۔ اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی اور سنیل پر جہیز کے مطالبے اور ہراسانی کا کیس کر رکھا تھا۔


سنیل کی اہلیہ کی پہلے بھی تین شادیاں ہوچکی تھیں وہ سنیل کی چوتھی بیوی تھی اور اب پانچویں شادی کرنے جا رہی تھی جس پر سنیل نے دل برداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔

پولیس کو سنیل کے گھر سے خودکشی کا نوٹ بھی ملا جس پر لکھا تھا کہ اہلیہ کی پانچویں شادی پر دل برداشتہ ہو انتہائی قدم اُٹھا رہا ہوں۔

 
Load Next Story