باکس بے بیچ شراب نوشی کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے8ملزمان کوگرفتار

گرفتارملزمان کے خلاف سندھ آرمزایکٹ اورانسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے، پولیس


ویب ڈیسک January 14, 2024
—فائل فوٹو

ماڑی پورپولیس نےباکس بے بیچ پرواقع ہٹ پرچھاپہ مارکرشراب نوشی کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے8ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق ماڑی پورپولیس نےباکس بے بیچ پرواقع ہٹ پرچھاپہ مارکرشراب نوشی کرکے ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 ملزمان طلحہ، عمرفاروق، احسان، حسن، اسامہ، احمد، کاشان اورحسیب کوگرفتارکرکے ان کے قبضےسے 2 پستول،ایمونیشن اور8 شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کے خلاف سندھ آرمزایکٹ اورانسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ شہری ساحل سمندرپرمہذب انداز میں لطف اندوز ہوں لیکن قانون ہاتھ میں لینے اورغیراخلاقی سرگرمیوں کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں