جامعہ کراچی بی ایس سی پارٹ ون کے امتحانی نتائج کا اعلان

بینظیرچیئرکاسنگ بنیاد 4جون کو رکھاجائیگا ،شعبہ بین الاقوامی تعلقات کا سیمینار2جون کوہوگا


Staff Reporter June 01, 2014
یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیزکے زیر اہتمام ورکشاپ 5 جون سے شروع ہوگی فوٹو: فائل

KARACHI: جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی پارٹ ون کے سالانہ امتحانات برائے 2013 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

2140 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے ،548 طلبہ کامیاب قراردیے گئے جبکہ 1592 طلبہ ناکام قرارپائے،کامیاب طلبا کا تناسب 25.61 فیصد رہا، جامعہ کراچی میں شہید بینظیر بھٹو چیئر اور کنونشن سینٹرکے سنگِ بنیادکی تقریب بدھ 4 جون کو3بجے سہ پہر وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدکی جائے گی،اس موقع پر پروفیسر سلیم میمن چیئرکے قیام اور مقاصد پر مختصراً جائزہ پیش کریں گے جبکہ ڈائریکٹر پروفیسر شاہدہ قاضی خطبہ استقبالیہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر خصوصی خطاب کریں گے،اس موقع پر وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ خطاب کریں گے،کنونشن سینٹر3 برس کے عرصے میں 43 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔

جس میں 2ہزارنشستوںکی گنجائش ہوگی اور ملک میں تعمیر ہونے والا سب سے بڑا جدید ترین کنونشن سینٹر ہوگا ،جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام خوف کم کرنے کے طریقے'' کے موضوع پردو روزہ ورکشاپ 5 تا 6 جون منعقد ہورہی ہے، ورکشاپ ان افراد کے لیے مفیدہوگی جواپنے اندر خوداعتمادی لانا چاہتے ہیں ،ورکشاپ کے ریسورس پرسن انجینئرشہزاد نسیم ہوں گے ،ورکشاپ کے اوقات دوپہر ایک بجے سے شام 4 بجے تک ہونگے۔

شرکت کے خواہشمند خواتین وحضرات ایڈمنسٹریٹوافسر سے 0342-3896550 ،99261384 یا ای میل [email protected] پر رابطہ کریں،جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے اعلامیے کے مطابق سیمینار بعنوان ''پاکستان امریکا تعلقات، افغانستان سے انخلاکے بعد'' پیر 2 جون کو ڈین آرٹس کے کونسل روم میں12:15 بجے ہوگا،عبداللہ خرم ریسرچ ایسوسی ایٹ ،سینٹر برائے پاکستان اسٹڈیز مڈل ایسٹ انسٹیٹوٹ واشنگٹن ڈی سی کلیدی خطاب کریں گے،بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں قائم پاکستان بائیوٹیکنالوجی انفارمیشن سینٹر (پابک)کے زیر اہتمام سیمینار 2 جون پیر کولطیف ابراہیم جمال (ایل ای جے) نیشنل سائنس انفارمیشن سینٹر میں ہوگا،سیمینارکے آخر میں پابک کے تحت رپورٹ کے اجرا کی تقریب بھی منعقد ہوگی ۔

سیمینارکا اختتام پریس کانفرنس سے ہوگا جس کے انعقادکامقصد سائنس پر کام کرنے والے اخباری نمائندگان کونہ صرف پابک کے تحت رپورٹ کے اجرا سے متعلق آگاہ کرنا ہے بلکہ انکو بائیوٹیکنالوجی کے ملک کی ترقی میں مستحکم کردارکے امکان سے متعلق واقف بھی کرنا ہے، پاکستان اکیڈمی آف سائنس کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹرانورنسیم سیمینار میں مہمان خصوصی ہونگے، پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرکوثر ملک اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری و دیگر سائنسدان بھی سیمینار سے خطاب کریں گے،دریں اثناء پاکستان اکیڈمی آف سائنس کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر انور نسیم اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری دیگر ماہرین کے ہمراہ سیمینارکے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں