ایکسپوژر تھراپی کی مدد سے متعدد خوف پر قابو پانا ممکن

ایکسپوزر تھراپی مختلف قسم کے خوف (phobias) کا سب سے مؤثر ترین علاج ثابت ہوا ہے


ویب ڈیسک January 15, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق کے مطابق، متاثرہ شخص کے کسی ایک خوف (phobia) پر قابو پانے کے لیے ایکسپوزر تھراپی کا استعمال اس کے دوسرے فوبیا کو بھی دور کرسکتا ہے۔

جرنل ٹرانسلیشنل سائیکاٹری میں حال میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جن افراد کو کچھ اشیا یا مخصوص حالات کا فوبیا لاحق ہوتا ہے اگر ان کا اس خوف سے سامنا کرایا جائے تو دیگز فوبیاز پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

جرمنی کی روہر یونیورسٹی میں طرز عمل اور کلینیکل نیورو سائنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے سرکردہ محقق ایرس کوڈزاگا کا کہنا تھا کہ یہ بہت عام بات ہے کہ جن لوگوں کو ایک فوبیا ہوتا ہے ان میں وقت کے ساتھ ساتھ ایک سے زائد فوبیاز پیدا ہوجاتے ہیں۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ ان سب کا علاج صرف ایک فوبیا کو نشانہ بناتے ہوئے ایکسپوزر تھراپی سے کیا جا سکتا ہے۔

محققین نے ایسے 50 افراد کو تحقیق میں شامل کیا جنہیں مکڑیوں کے خوف کے ساتھ ساتھ اونچائی کا خوف بھی لاحق تھا۔ ان میں صرف مکڑیوں کے خوف کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ایکسپوزر تھراپی کا استعمال کیا گیا۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے مکڑیوں کے خوف کو دور کرنے کیلیے ایکسپوزر تھراپی کروائی ان میں اونچائی کے خوف میں اوسطاً 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ایکسپوزر تھراپی مختلف قسم کے خوف (phobias) کا سب سے مؤثر علاج ثابت ہوا ہے۔ اس طریقہ علاج میں متاثرہ شخص تھراپسٹ کی نگرانی میں خوف پیدا کرنے والی صورتحال کا مقابلہ کرکے اپنے خوف پر قابو پانا سیکھتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں