دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی دوڑ میں تھے احسن اقبال

مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں لیکن دانیال عزیز مجھے اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور مہم چلاتےہیں، رہنما مسلم لیگ(ن)


ویب ڈیسک January 14, 2024
احسن اقبال نے کہا کہ دانیال عزیز کو 2013 میں پارٹی ٹکٹ میری وجہ سے ملا تھا۔فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ دانیال عزیر اندرونی طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ کی دوڑ میں تھے اور قیادت کو ان پر اعتبار نہیں تھا۔

نارووال میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 میں الیکشن ہال کے افتتاح کے موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی قیادت 2013 کے انتخابات میں دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی لیکن میں نے دانیال عزیز کے لیے 20 منٹ دلائل دیے اور وفاداری کی ضمانت بھی دی۔

انھوں نے کہا کہ دانیال عزیز نے مسلم لیگ (ن) پر مہنگائی کا الزام لگایا اور مجھے اس کا ذمہ دار قرار دیا حالانکہ مہنگائی تو پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لیے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز میرے خلاف پریس کانفرنسز کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر مہم چلاتے ہیں،

احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ دانیال عزیز اندرونی طور پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی دوڑ میں تھے لیکن پی ٹی آئی نے گھاس نہیں ڈالی تو آخری روز ٹکٹ لینے پہنچ گئے اور اسی چکر میں ٹکٹ کے لیے درخواست تک نہیں دی تھی۔

نورکوٹ میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ 8 فروری کو شکرگڑھ اور ملک بھرسے بے مٹال کامیابی حاصل کریں گے، میں نےسیاست کا آغاز 1990 میں شکرگڑھ شہر سے کیا تھا، نارووال کی ترقی دیکھ کر لوگ حیران ہوتے ہیں، نارووال کی تین یونیورسٹیوں میں 7 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں