
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 188 اے نائن ایل میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں عبدالرزاق نامی شخص نے اپنے ہی بیٹے عبداللہ کے گلے پر چھری پھیر دی۔
کم سن عبداللہ کی عمر آٹھ، نو سال بتائی گئی ہے جس کا گلا اس کے شقی القلب باپ نے تیزدھار چھری سے کاٹ کر اسے قتل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق اس سے پہلے اپنی بہن اور بیوی کو بھی قتل کرچکا ہے، پولیس تھانہ ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔