چیچہ وطنی شقی القلب باپ نے تیزدھارچھری سے بیٹے کا گلا کاٹ ڈالا

عبدالرزاق نامی ملزم اس سے پہلے اپنی بہن اور بیوی کو بھی قتل کرچکا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک January 14, 2024
—فائل فوٹو

تھانہ ہڑپہ کی حدود میں شقی القلب باپ نے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے چھری سے اپنے بیٹے کا گلا کاٹ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 188 اے نائن ایل میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں عبدالرزاق نامی شخص نے اپنے ہی بیٹے عبداللہ کے گلے پر چھری پھیر دی۔

کم سن عبداللہ کی عمر آٹھ، نو سال بتائی گئی ہے جس کا گلا اس کے شقی القلب باپ نے تیزدھار چھری سے کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق اس سے پہلے اپنی بہن اور بیوی کو بھی قتل کرچکا ہے، پولیس تھانہ ہڑپہ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں