جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سگے بھائی جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں رونما ہوا، پولیس

—فائل فوٹو

اتحادٹاون کے علاقے خان محمد چوک کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سگے بھائی جاں بحق ہوگئے.


تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقتولین کی لاشیں ایمبولنس کی مددسے سول اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او امتیازاحمد نے بتایا کہ اسپتال میں مقتولین کی شناخت حسین امین اورفاروق امین کے نام سے ہوئی۔

انھوں نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں رونما ہوا، مقتولین ایک پاپڑ بنانے والی فیکٹری کے ملازمین تھے اور خان محمد کالونی کے رہائشی تھے۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }