پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی انتخابی نشانات کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے

کامران بنگش، آصف خان، آفتاب عالم، شفیع اللہ، شہریار خان آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے درخواستیں دائر کردیں


ویب ڈیسک January 15, 2024
(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور اراکین اسمبلی نے انتخابی نشانات کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیرکامران بنگش، آصف خان، آفتاب عالم ، شفیع اللہ، شہریار خان آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے انتخابی نشانات کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔

شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے، میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے ان کی رائی لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

رہنما کامران بنگش نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مجھے وائلن کا انتخابی نشان دیا گیا ہے اور ان کے مخالف امیدوار کو باجا دیا گیا ہے بیلٹ پیپر پر دونوں نشانات ایک جیسے نظر آئیں گے اور ووٹرز کو فرق کرنے میں دشواری کا سامنا ہوگا جب کہ میرے مخالف امیدوار کا نام بھی کامران ہے۔

پی ٹی آئی رہنما آصف خان نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 32 سے امیدوار ہیں اور انہیں ہتھ گاڑی کا نشان دیا گیا ہے، اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار جس کا نام آصف خان ہے اسے بھی ہتھ گاڑی کا نشان دیا گیا ہے، دونوں امیدواروں کے نام ایک جیسے ہیں اور انتخابی نشان بھی ایک جیسے الاٹ کیے گئے ہیں جس سے ووٹرز کو فرق کرنے میں مشکل ہوگی۔


اسی طرح کوہاٹ کے پی کے 90 سے امیدوار آفتاب عالم نے بینگن کے انتخابی نشان کے خلاف اور کوہاٹ سے امیدوار شفیع اللہ نے انتخابی نشان گوبی کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |