پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس واپس لے لیا

تحریک انصاف نے انتخابی نشان فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔


ویب ڈیسک January 15, 2024
تحریک انصاف نے انتخابی نشان فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس واپس لے لیا۔

گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کیس 16 جنوری تک ملتوی کیا گیا تھا اور کل اس کی سماعت ہونی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیے جانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی نشان آئینی حق ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، پشاور ہائیکورٹ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے ابھی تک پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود فریقین پی ٹی آئی کے عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست بھی واپس لے لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |