عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے


Staff Reporter January 19, 2024
(فوٹو : فائل)

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہوئے اور قیمت بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کے اضافے 2045 ڈالر کی سطح پر آگئی اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 15 ہزار روپے اور فی دس گرام قیمت 1115 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 328 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں