کراچی شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اُترگئیں

پٹڑی اترنے کا واقعہ بن قاسم ٹاؤن بادل نالہ کے مقام پر پیش آیا، بن قاسم کے قریب ہونے والا ٹرین کا یہ تیسرا حادثہ ہے


Staff Reporter January 15, 2024
بن قاسم پر ٹرین اپنے ٹریک سے اترگئی (تصاویر: ایکسپریس)

شہر قائد سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں بن قاسم کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کی صبح کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ صبح سات بج کر اکیاون منٹ پر جب شالیمار ایکسپریس پنتالیس کلومیٹر کی رفتار سے بن قاسم ٹاؤن بادل نالہ کے مقام پر پہنچی تو اس کی تین بوگیاں پٹری سے اترگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

train accident karachi 3

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث ریلوے آپریشن معطل کردیا گیا، حادثے کی اطلاع پر فوری طور ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا، شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے کراچی کے کینٹ اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، متاثرہ مسافروں کو کراچی ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

train accident karachi 4

train accident karachi 5

ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے سے متاثرہ ٹریک کو جلد بحال کردیا گیا، حادثے کے تقریباً ڈھائی گھنٹے کے بعد کراچی سے روانہ ہونے والی عوام ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپرس کو ڈاؤن ٹریک سے روانہ کر کے ریلوے آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا گیا۔

train accident karachi 6

train accident karachi 2

ذرائع کے مطابق بن قاسم کے قریب ہونے والا ٹرین کا یہ تیسرا حادثہ ہے۔

train accident karachi 7

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں