امیتابھ بچن نے مندر کے افتتاح سے پہلے ایودھیا میں زمین خرید لی
امیتا بھ بچن نے زمین گھر بنانے کے لیے خریدی ہے ، رپورٹس
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی شہر ایودھیا میں زمین خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے ایودھیا میں 10 ہزار اسکوائر فیٹ کی زمین ساڑھے 14 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔ امیتابھ بچن نے زمین خریدنے سے قبل سوشل میڈیا پر اس بارے میں مبہم بیان دیا تھا۔
رپورٹس میں مزید کہنا ہے کہ امیتابھ بچن ایودھیا میں خریدی گئی زمین پر گھر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ زمین کے معاہدے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو ہندو انتہا پسندوں نے 1992 میں شہید کردیا تھا اور اب اس کی جگہ تعمیر کیے گئے مندر کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 22 جنوری کو کریں گے۔