پشاور ہائیکورٹ ایمل ولی کی توہین عدالت کیس میں معافی قبول

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کیس نمٹادیا اور معافی منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔


ویب ڈیسک January 15, 2024
چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے کیس نمٹادیا اور معافی منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے ایمل ولی کی توہین عدالت کیس میں معافی قبول کرلی۔

ہائیکورٹ میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ میرے بیان سے چیف جسٹس ابراہیم خان کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں، عدالت کے اندر پیش آئے واقعے جس میں درخواست گزار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اس پر بھی معذرت خواہ ہوں، اے این پی چار نسلوں سے عدم تشدد کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمل ولی خان نے توہین عدالت کیس میں معافی مانگ لی

چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے ایمل ولی خان کی جانب سے معافی نامہ جمع کرنے پر کیس نمٹادیا اور معافی منظور کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ایمل ولی کو تریدی بیان جاری کرکے معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ ایمل ولی خان نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے خلاف توہین آمیز بیان دیا تھا۔ چارسدہ سے پی ٹی آئی کے رہنما فضل محمد نے ایمل ولی کےخلاف توہین عدالت کیس دائر کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں