پشاور میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے 20 افراد جھلس گئے
پشاور میں قائم کبوتر چوک پر قائم دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھی لگ گئی، زخمیوں میں بیشتر بچے شامل
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں کبوتر چوک کے قریب سلنڈر دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور میں کبوتر چوک پر قائم گیس سلنڈر کی دکان میں زور دار دھماکے کے بعد آگ لگی جس پر قابو پانے کیلیے فائر بریگیڈ حکام موقع پر پہنچے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
ابتدائی طور پر دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جھلسے جن میں سے بیشتر بچے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔