خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اورعوام بیدار ہوچکے سراج الحق

جماعت اسلامی اقتدار میں آکر مہنگائ کا خاتمہ اورسود پر پابندی لگا کر معیشت سنوارے گی، جلسے سے خطاب


ویب ڈیسک January 15, 2024
فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اور عوام بیدار ہوچکے ہیں۔

تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، ان قراردادوں سے ایوان کا وقار مجروح ہوا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ استحکام اور امن کا راستہ پولنگ اسٹیشن سے ہوکر گزرتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ خاندانوں پر مشتمل سیاسی جماعتیں اسٹیٹس کو برقرار رکھنا چاہتی ہیں، اشرافیہ کو عوام کی حکمرانی ڈراؤ نے خواب کی طرح لگتی ہےمگر خاندانوں کی حکمرانی اور باریوں کے راستے بند اور عوام بیدار ہوچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آکر مہنگائ کا ختمہ کرے گی اور سود پر پابندی لگا کر معیشت سنوارے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں