عمران خان کیساتھ ہیں صدر اپنے عہدے کی وجہ سے خاموش ہیں علوی خاندان

عمران خان جلد باہر آجائیں گے تورعارف علوی انہیں ساری صورت حال اور اپنے کردار کے حوالے سے آگاہ کریں گے، عواب علوی

فوٹو فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اُن کے صاحبزادے عواب علوی کا کہنا ہے کہ علوی خاندان لاکھوں پاکستانیوں کی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی کو بزدل ، بھگوڑا قرار دیا اور بتایا کہ عواب علوی نے پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا جس پر میں نے شدید مخالفت کی تھی۔

اس بیان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک طوفان آیا جس پر عواب علوی نے خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار صدر مملکت کی عمران خان کے ساتھ وابستگی پر کھل کر لکھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں لکھا کہ 'علوی خاندان پاکستان کے لاکھوں لوگوں کی طرح عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، ڈاکٹر عارف علوی کے فیصلوں کے حوالے سے غلط فہمیوں پر حساسیت کی وجہ سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے بہت سے رہنما اس کی دلیل جانتے اور سمجھتے ہیں'۔

عواب علوی نے کہا کہ 'بہت جلد عمران خان باہر آجائیں گے تو پھر ڈاکٹر عارف علوی انہیں ساری صورت حال اور اپنے کردار کے حوالے سے آگاہ کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی ہمیشہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور انہیں سچا مخلص پاکستانی سمجھتے ہوئے یہ مانتے ہیں کہ صدارت عمران خان کی امانت تھی اور ہے'۔
Load Next Story