پتوکی درندہ صفت ملزم کی 5 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی
بچے کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ورثا کی جانب سے درخواست ملنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس
پرانی منڈی کے قریب درندہ صفت شخص نے 5 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ سٹی پتوکی پولیس کے مطابق پتوکی کے علاقے پرانی منڈی میں کاشف چوک کے رہائشی 5 سالہ ہادی کے ساتھ اوباش ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
درندہ صفت ملزم بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کم سن بچے کو طبی معائنے کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے درخواست ملتے ہی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔