سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے نمائش پر 45 روز کیلیے پابندی عائد
محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
سندھ میں دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر 45 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر 45 روز کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ عام انتخابات میں سیکیورٹی انتظامات کے موقع پر اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے اسلحہ لہرانے پر پابندی عائد کی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیز کے گارڈز ڈیوٹی اوقات میں اسلحہ لیکر چل سکتے ہیں جبکہ دوران سفر گاڑی میں اسلحہ لہرانے پر بھی پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔