احمد شہزاد کے معاملے پر بورڈ کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

قواعد کی خلاف ورزی پرحریف ٹیم ایس این جی پی ایل نے پی سی بی سے باضابطہ تحریری شکایت میں کارروائی کی درخواست کردی


Express News/Zubair Nazeer Khan January 16, 2024
قواعد کی خلاف ورزی پرحریف ٹیم ایس این جی پی ایل نے پی سی بی سے باضابطہ تحریری شکایت میں کارروائی کی درخواست کردی۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

پی سی بی نے تنازعات کا شکار رہنے والے بیٹر احمد شہزاد کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی کی راہ دیکھنے والے کھلاڑی کوپریذیڈنٹ ٹرافی کا میچ چھوڑ کر لاہور چلے جانے پر تادیبی کاروائی کا سامنا ہے، وہ یو بی ایل ایل گراؤنڈ کراچی میں میچ ختم ہونے سے قبل ہی تکینیکی بنیاد پرلاہور چلے گئے تھے۔

واپڈا کی دوسری اننگز میں 70 رنزبنانے کے بعد احمد شہزاد فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے، قواعد کی خلاف ورزی پرحریف ٹیم ایس این جی پی ایل نے پی سی بی سے باضابطہ تحریری شکایت میں کارروائی کی درخواست کردی، واپڈا نے یہ مقابلہ 144رنز سے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی پرفارمنس کوچ نے احمد شہزاد سے متعلق اہم انکشاف کردیا

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کھیل کے تیسرے دن کمرمیں تکلیف بیان کرکے ڈاکٹر و ٹیم مینجمنٹ کی سفارش پر لاہورچلے گئے تھے، پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے پر کارروائی کرسکتا ہے۔

قانون کے مطابق قصور وار قرار پانے پراحمد شہزاد اور متبادل فیلڈر کی معطلی کے ساتھ واپڈا کے کپتان عمر اکمل کو 2 میچز سے باہر کیاجاسکتا ہے، ٹیم کے کوچ یا منیجر پرکم از کم 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے، میچ جیتنے پر ملنے والے پوائنٹس منہا کیے جانے کا بھی خدشہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں