غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی دینے کے معاملے پر حفیظ اور پلئیر آمنے سامنے آگئے

آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ، کیویز سے شکست نے ٹیم میں تناؤ بڑھادیا


ویب ڈیسک January 16, 2024
آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ، کیویز سے شکست نے ٹیم میں تناؤ بڑھادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو ٹی20 مقابلوں میں شکست اور دورہ آسٹریلیا میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ڈائریکٹر محمد حفیظ کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پے در پے شکستوں کے سبب پاکستانی ٹیم کے متعدد سینئیر کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی20 لیگز کیلئے (این او سی) نہ کھیلنے دینے پر ڈائریکٹر محمد حفیظ کے رویے پر ناراض ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ٹی20 لیگ آئی ایل ٹی کیلئے شاہین آفریدی، شاداب خان، اعظم خان سمیت کئی کرکٹرز کو دوسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے این او سی جاری کیے گئے تھے تاہم کئی کرکٹرز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کیلئے این او سی مانگے، جس پر محمد حفیظ نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ افتتاحی میچ آئی ایل ٹی 20 فائنل سے متصادم

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم میٹنگز کے دوران، محمد حفیظ کی قیادت میں لمبی تقرریں اور طویل میٹنگ سے بھی سینئر کھلاڑی خوش نہیں ہیں، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ غیر ضروری مداخلت اور روک ٹوک کررہے ہیں جس سے ٹیم کا ماحول خراب ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا؛ ٹیم مینجمنٹ نے سختی شروع کردی، کھلاڑیوں پر جرمانہ ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کے فائنل کا دن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متصادم ہوگیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی سمیت 5 کرکٹرز یواے ای میں شیڈول ایونٹ کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں