کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک ہی گھر کے چار افراد کو قتل کردیا گیا

جاں بحق ہونے والوں میں میاں،بیوی اور دو بچے شامل ہیں،پولیس


ویب ڈیسک June 01, 2014
جاں بحق شخص پولیس اہلکار اور آر آر ایف کا جوان تھا،پولیس۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن مزدور میں گھر میں گھس کر 4 افراد کو قتل کردیا گیا جن میں میاں،بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع گلشن مزدور میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جن میں میاں،بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گھر میں گھس کر گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والا شخص پولیس اہلکار اور ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کا جوان تھا۔ پولیس نے جاں بحق ہونےوالوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی ہیں۔


پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم شواہد اکٹھا کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔