ویراٹ کوہلی کو گلے لگانے پاؤں چھونے کے بعد پرستار گرفتار
ایک نوجوان شائق نے جالیاں پھلانگیں اور ان کی جانب دوڑ لگائی جس کی وجہ سے میچ رک گیا
افغانستان سے دوسرے ٹی 20 میچ میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا واقعہ سامنے آگیا۔
ایک شائق جالیاں پھلانگ کر ویراٹ کوہلی کے پاس پہنچا، انھیں گلے لگایا، پاؤں چھوئے اور پھر گرفتار ہوگیا۔ یہ واقعہ اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں افغان اننگز کے 18 ویں اوور میں پیش آیا جب کوہلی باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی کے ہمراہ شائقین کے ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل
ایک نوجوان شائق نے جالیاں پھلانگیں اور ان کی جانب دوڑ لگائی جس کی وجہ سے میچ رک گیا، سیکیورٹی اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے اس شخص نے سابق بھارتی کپتان کو گلے لگایا، ان کے پاؤں بھی چھوئے، اتنے میں اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے گرفتار کرکے تھانے لے گئے، جہاں پر پوچھ گچھ کی گئی۔
واضح رہے کہ بھارت میں کرکٹ میچز کے دوران شائقین کا اس طرح فیلڈ میں گھس جانا معمول بن چکا ہے۔