سی ٹی ڈی ساہیوال کی کارروائی کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد سے جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی، دو پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد


ویب ڈیسک January 16, 2024
(فوٹو: فائل)

سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں بونگہ حیات روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ایک جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی، دو پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔

دہشت گرد کا نام اسامہ فاروق ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے جبکہ تحصیل جام پور کا رہائشی ہے۔ سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں