روہت شرمناک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور
ٹی20 انٹرنیشنل میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے
ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر پویلین لوٹنے والے بلےبازوں میں بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے نمبر پر آگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 14 ماہ بعد ٹی20 انٹرنیشنل میں واپسی کرنے والے روہت شرما افغانستان کے خلاف سیریز کو یادگار بنانے سے قاصر رہے، سیریز کے پہلے میچ میں وہ صفر پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے میچ میں پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
روہت شرما ٹی20 میں شرمناک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں، کرکٹر اُن بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
افغانستان کیخلاف تیسرے میچ میں بھی اگر روہت صفر پر وکٹ گنواتے ہیں تو وہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے ہمراہ 13 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔
واضح رہے کہ روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنل میں اب تک 12 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔