لاہور پولیس نے شدید سردی کے باعث بے ہوش شخص کی جان بچا لی
پولیس کو ایمرجنسی 15 پر کال کے ذریعے اطلاع ملی جس پر ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دی، شہری نے شکریہ ادا کیا
پولیس نے شدید سردی کی وجہ سے بے ہوش ہو جانے والے شخص کی جان بچا لی۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال آنے کے بعد پولیس نے عوامی خدمت کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے ٹاؤن شپ کے علاقے میں شدید سردی کی وجہ سے بے ہوش ہو جانے والے شخص کی جان بچا لی۔
پولیس کو ہیلپ لائن نمبر پر کال کرنے والے شخص نے اطلاع دی کہ اس کے گھر کے باہر کوئی انجان شخص بے ہوش پڑا ہے۔ سیف سٹی ٹیم نے تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کو فوری ریسپانس کرنے کی ہدایات دیں، جس پر پولیس نے بے ہوش شہری کو ریسکیو کیا۔
بے ہوش ہونے والے شہری کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گرم کپڑے، کھانا اور چائے دی گئی۔ شہری نے جان بچانے پر سیف سٹی ٹیم اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔