سابق حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا شہبازشریف

سابق حکمرانوں نے نندی پور پاور پروجیکٹ پربدترین مجرمانہ غفلت کی, وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک June 01, 2014
مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے۔، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نےنندی پور پاور پراجیکٹ پر بدترین مجرمانہ غفلت کی اور18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔

لاہور میں سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے صحافیوں، کالم نگاروں اور دانشوروں کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے۔ بجلی بحران سمیت ملک کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص بحال ہورہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اپنا پیسہ لگارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نندی پور پاور پروجیکٹ پربدترین مجرمانہ غفلت کی اور 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا، لیکن موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا، جو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں