آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ پیٹ کمنز لے اُڑے

دسمبر میں پاکستان کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا


ویب ڈیسک January 16, 2024
دسمبر میں پاکستان کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا (فوٹو: پی سی بی)

آسٹریلیا کو آئی سی سی ورلڈکپ جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ لے اڑے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جانے والے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں دسمبر کا پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔

آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل2024؛ پیٹ کمنز دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے

اس کے علاوہ پلئیرآف دی منتھ کی نامزدگیوں میں بنگلا دیش کےتیج الاسلام،نیوزی لینڈ کےگلین فلپس بھی نامزد ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں